Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی والی بال ٹیم ایشیاکپ کے فائنل میں پنہچ گئی

ایران کی قومی والی بال ٹیم جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔

 تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ایران کی قومی والی بال ٹیم نے جنوبی کوریا کو تین ایک سے ہر ادیا۔ 
 ایران کی والی بال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کے دوران سری لنکا، قطر، چین، ہندوستان اور تائیوان کو شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے مقابلے میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود وہ گولڈ میڈل سے محض ایک قدم کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا کی ٹیم ایشیائی مقابلوں کے پچھلے تمام چھے میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ایران کے ہاتھوں  شکست کھانے کے بعد گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
والی بال کے ایشیائی مقابلوں کا دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور جیتنے والی ٹیم، فائنل میچ میں ایران کے مقابلے میں اترے گی۔
ایشیائی والی بال کا فائنل میچ ہفتے کے روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

ٹیگس