Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  •  ایرانی کشتی رانی ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں ایک اور تمغہ اپنے نام کرلیا

ایران کی کشتی رانی ٹیم نے ایشیائی کشتی رانی کے مقابلوں میں ایک اور تمغہ جیت لیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی کشتی رانی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی دو رکنی کشتی رانی ٹیم کے کھیلاڑی "ایلیا نادر نژاد" اور "محمد رضا صیاد مومن" نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں تیس کلومیٹر طویل میراتھن میں حصہ لیا اور اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کشتی رانی ٹیم نے مجموعی طور پر ان مقابلوں میں دو طلائی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں ۔

 

ٹیگس