عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران کے2 طلائی تمغے
Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
ایرانی کھلاڑیوں نے ہنگری میں منعقدہ عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 63 اور 130 کلوگرام میں سونے کے تمغے جیت لیے.
عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا فائنل مرحلہ گزشتہ روز ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقد ہوا جس میں دو ایرانی کھلاڑیوں میثم دلخانی اور علی اکبر یوسفی نے بالترتیب63 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
یوسفی نے پچھلے مرحلوں میں فن لینڈ، جرمنی اور ترکی کے حریفوں کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا.