ایران کی انڈر 23 کشتی ٹیم عالمی چیمپئن
ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ عالمی انڈر 23 مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ عالمی انڈر 23 مقابلوں میں 3 طلائی اور 3 کانسی کے تمغے کے علاوہ 122 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
ایرانی کھلاڑیوں میثم دلخانی، محمد رضا گرایی اور علی اکبر یوسفی نےبالترتیب 63، 72 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کے تین تمغے حاصل کئے۔
ان مقابلوں میں جارجیا اور روس کی ٹیمیں بالترتیب 121 اور 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم نے 2018 کے عالمی مقابلوں میں 4 کانسی کے تمغے کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔
عالمی انڈر 23 گریکو رومن کشتی ٹورنامنٹ کا یکم سے 3 نومبر تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں انعقاد کیا گیا تھا