ایران کی والیبال ٹیم نے اولمپیک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i360500-ایران_کی_والیبال_ٹیم_نے_اولمپیک_مقابلوں_کیلئے_کوالیفائی_کر_لیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے چین میں منعقدہ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں چینی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کی والیبال ٹیم نے اولمپیک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے چین میں منعقدہ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں چینی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل چین میں منعقدہ مقابلوں میں چینی حریف کوتین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 14- 25، 22-25 اور 15- 25 پوانٹس سے شکست دے کرکامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپیک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپیک کوالیفائنگ مقابلے 7 سے 12 جنوری  تک چین میں منعقد ہوئے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے اس سے پہلے برازیل میں منعقدہ 2016 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا تھا۔