Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کے دو سنہرے تمغے

ایران کے ایتھلیٹ نے کراٹے کے عالمی لیگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

 آسٹریا میں منعقد کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑی بہمن عسکری نے کوریا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کو شکست دے کر  سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس فتح کے بعد دوہزار بیس کے ٹوکیو اولمپک میں ان کی شرکت یقینی ہوگئی ہے۔ 
 قبل ازیں ایران کی خاتون کراٹے کار حمید عباس علی نے بھی اپنی اطالوی حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے علاوہ دوہزار بیس کے ٹوکیو اولمپک میں اپنے شرکت کو یقینی بنایا تھا۔
 کراٹے لیگ کے عالمی مقابلے جمعے کو آسٹریا میں شروع ہوئے تھے اور اتوار کو ختم ہوگئے، ان مقابلوں میں دنیا کے اٹھاسی ملکوں کے چھے سو پچیس کھلاڑی شریک تھے۔ 
کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی فتح کے بعد ایران کی عالمی رینکنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔   

ٹیگس