مقبوضہ فلسطین پر ایرانی میزائلوں کی نئی لہر، مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
جمعہ کی صبح اسرائیلی اخبار "سما" کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف حصوں، بشمول القدس، تل ابیب اور عسقلان کے اسرائیلی آباد کاروں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔
مختلف میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے آسمان پر ایرانی میزائلوں کے گزرنے کی مناظر نشر کیئے ہیں۔
اس میزائل حملے کے ساتھ ہی، لبنان کی حزب اللہ نے بھی مختلف قسم کے میزائلوں اور راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ القدس اور اس کے اطراف سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel