Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • کھیل کے میدان میں ایرانی خواتین کی عمدہ کارکردگی

ایرانی خواتین نے گزشتہ برس بین الاقوامی مقابلوں میں 575 رنگا رنگ تمغے حاصل کئے۔

ایرانی وزارت کھیل کی خواتین کے کھیلوں کے دفتر برائے کوآرڈینیشن کی ڈائریکٹر جنرل زہرا السادات موسوی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خواتین نے گزشتہ برس بین الاقوامی مقابلوں میں 575 تمغے حاصل کیے۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی خواتین نے مجموعی طور پر 216 عالمی مقابلوں میں شرکت کی ہے جن میں انہوں نے اپنی ب ہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے چاندی اور کانسی کے کل 575 تمغے حاصل کئے۔

ٹیگس