Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • کھیل انجری سے متعلق پہلا وبینار ایران میں منعقد

کھیلوں کے باعث پہنچنے والی چوٹ اور زخموں کی روک تھام کا پہلا وبینار ایران میں منعقد ہوا۔

ایران کی نیشنل اولمپیک اکیڈمی کے سربراہ رضا قرخانلو نے اسپورٹ انجری کی روک تھام کے لئے منعقدہ بین الاقوامی ویبنار میں کہا کہ کھیلوں کی چوٹوں کی روک تھام کے پروگرام کھلاڑیوں کی آئندہ کی کارکردگی میں نہایت اہم اور موثر کردار ادا کرتے ہیں جس پر کھلاڑیوں، کوچوں اور کھیل کی ٹیموں کے ڈاکٹروں کو خاص توجہ دینا چاہئے۔

رضا قرخانلو نے مزید کہا کہ ایران کی نیشنل اولمپیک اکیڈمی ان تمام وسائل کو فراہم کر سکتی ہے جس کی کھلاڑیوں اور کوچوں کو علمی و عملی طور پر ضرورت ہے۔

ٹیگس