اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھلاڑی کا اعزاز
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے ہمدان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی کو اقوام متحدہ کی امن اور دوستی کی سفیر کے طور پر چن لیا گیا۔
خاص مریضوں اور اعضاء کی پیوند کاری کے اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین افشین محمدی نے کہا کہ خاتون کھلاڑی الہام محمدی کو اقوام متحدہ کی امن اور دوستی کی سفیر کے طورپر چن لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الہام محمدی نے ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں طلائی اور چاندی کے کئی تمغے جیت لیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے صوبے ہمدان میں خاص بیماروں اور اعضا کی پیوندکاری کرنے والے افراد کے درمیان کھیلوں کے فروغ میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔