رائفل شوٹنگ کی عالمی درجہ بندی، ایرانی کھلاڑی چوتھے نمبر پر
Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
ایران کے منتخب اولمپک کھلاڑی نے رائفل شوٹنگ کی عالمی درجہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
انٹر نیشنل شوٹنگ فیڈریشن کی تازہ درجہ بندی کے مطابق ایران کے منتخب اولمپک کھلاڑی جواد فروغی ایک ہزار ستاون پوائنٹ کے ساتھ دنیا میں چوتھے نمبر ہیں۔ وہ اس سے پہلے عالمی درجہ بندی میں ایک سو ساتویں نمبر پر تھے۔
ایران کے جواد فروغی نے حال ہی میں ہندوستان میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ جیت کر سونے کا تغمہ حاصلہ کا تھا۔
شوٹنگ کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان اور روس کے کھلاڑی بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔