شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی شوٹر کا پہلا مقام
Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
شوٹنگ کی عالمی رینکنگ میں ایرانی شوٹر جواد فروغی پہلے مقام پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں شوٹنگ کے عالمی مقابلوں کے اختتام پرعالمی فیڈریشن کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں سونے کا تمغہ جیتنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنا پر ایرانی شوٹر جواد فروغی پہلے مقام پر پہنچ گئے۔
اسی طرح خواتین شوٹروں میں ایران کی خاتون شوٹر، گلنوش سبقت الہی ساتویں مقام پر ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی بنا پر تقریبا ایک سال کے بعد شوٹنگ کےعالمی مقابلے ہندوستان میں منعقد ہوئے ہیں۔