قزاقستان میں فری اسٹال کشتی کے ایشیائی مقابلے
قزاقستان کے شہر المآتی میں فری اسٹائل کشتی کے بیالیسویں ایشین چیمپئن مقابلے ایرانی پہلوانوں کی درخشاں کارکردگی کے ساتھ جاری ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ستاون کلو گرام وزن کی کشتی کے مقابلے میں ایران کے پہلوان علی رضا سرلک نے پہلے راؤنڈ میں ترکمنستان کے پہلوان روز گولڈی سیداف کو دس پوائنٹ اور چوتھے راؤنڈ میں پاکستان کے پہلوان محمد بلال کو تین پوائنٹ سے شکست دی۔
پینسٹھ کلو گرام وزن کے مقابلے میں بھی ایران کے مرتضی قیاسی نے پہلے راؤنڈ میں ترکمنستان کے ہویاکوف کو چھے دو سے ہرایا۔
ستانوے کلوگرام میں بھی ایران کے پہلوان علی شعبانی نے جنوبی کوریا کو شکست دی۔
ایرانی پہلوانوں کو یہ کامیابیاں ایسی حالت میں حاصل ہوئی ہیں کہ فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں سے قبل ایرانی پہلوانوں نے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں سونے کے چار تمغے حاصل کر کے ایشین چیمپئن مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔