Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکہ کو ہرایا۔ ویڈیو

اٹلی میں جاری نیشنز لیگ کے تیسرے ہفتے کے اپنے پہلے میچ میں ایران کی والیبال ٹیم نے امریکہ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ ایران نے پہلے سیٹ میں امریکہ پر اپنی دھاک جماتے ہوئے با آسانی شکست دی اور اسکے ۱۹ پوائنٹس کے مقابلے میں پچیس اسکور کئے۔ پھر اسکے بعد دوسرے اور تیسرے سیٹ میں تیئیس کے مقابلے میں با آسانی پچیس پوائنٹس اسکور کئے اور یوں میچ کو اپنے نام کر لیا۔

 اٹلی میں جاری نیشنز لیگ کے تیسرے ہفتے کے اپنے پہلے میچ میں ایران کی والیبال ٹیم نے امریکہ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ نیشنز لیگ کے اپنے ساتویں میچ میں ایران نے شاندار شروعات کی اور امریکہ کو پہلے سیٹ میں پچیس انیس سے ہرا دیا۔

پھر اسکے بعد دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھی ایران نے با آسانی تیئیس کے مقابلے میں پچیس پوائنٹس اسکور کئے اور یوں ابتدائی تین سیٹس میں لگاتار امریکہ کو شکست دے کر میچ کو اپنے نام کر لیا۔

مذکورہ لیگ میں ایران کی والیبال ٹیم اپنے سات میچوں میں سے پانچ کو جیت کر پندرہ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

ٹیگس