ٹیکوانڈو میں خاتون کھلاڑی کی شاندارکارکردگی
Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
ایران کی خاتون ٹکوانڈو کھلاڑی مرجان سلحشوری نے بیروت میں ایشین چمپین شب کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
بیروت میں جاری ٹیکوانڈو ایشین چمپین شپ میں اٹھارہ سے تیس سال کی عمر کی کیٹیگری میں ایران کی خاتون کھلاڑی مرجان سلحشور نے انفرادی مقابلے میں سات اعشاریہ آٹھ تین پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
جنوبی کوریا کی کھلاڑی نے آٹھ اعشاریہ ایک تین پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فلپائن اور لبنان نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی-
بیروت میں جاری ٹکوانڈو مقابلے اٹھارہ جون تک جاری رہیں گے جن میں دنیا بھر کے اٹھاسی کھلاڑی شریک ہیں ۔