انٹرنیشنل چلڈرن آرٹ اولمپیاڈ میں ایرانی بچوں کی دھوم
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
ایرانی بچوں نے بین الاقوامی چلڈرن آرٹ اولمپیاڈ میں نمایاں کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
فن اور کھیل کے عنوان سے ہونے والے چھٹے چیلڈرن آرٹ اولمپیاڈ 2021 میں ایرانی بچوں کی جانب سے پندرہ فن پارے ارسال کیے گئے تھے۔ایران کی بارہ سالہ سوگل فتاحی، آٹھ سالہ راستین جعفری اور نوسالہ ہستی عابدی کو واشنگٹن، چلڈرن آرٹ فیسٹیول کی جانب سے انعام کا حق دار قرار دیا گیا۔ ایران ہی کے بارہ سالہ علی غلامی اور نو سالہ حسنا اسکندری کو مذکورہ آرٹ فیسٹیول کی جانب سے حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔