Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کی کراٹے ٹیم ایشیائی چمپئن

ایران کی کراٹے ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی چیمئن شپ مقابلوں میں 39 میڈل حاصل کئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی چمپئن شپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی ٹیم نے تمام عمر کے گروپوں میں شرکت کی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سونے، 10 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

جبکہ قازقستان 11 طلائی، 8 چاندی اور 13 کانسی کے تمغوں کے ساتھ  دوسرے اور جاپان 8 طلائی، 1 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ 2021 کی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ مقابلے 18 دسمبر کو قازقستان کے شہر الماتی میں شروع ہوئے جو کل بروز بدھ 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوئے۔

ٹیگس