Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی ریفری ایشیائی تیرکمان فیڈریشن کی جیوری کمیٹی کے سربراہ منتخب

ایران کے عالمی ریفری کو ایشیائی تیرکمان فیڈریشن کی جیوری کمیٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

ایران کے حسین نصیر نژاد ایشیائی تیرکمان فیڈریشن کی جیوری ٹیم کا سربراہ بننے والے پہلے ایرانی ریفری ہیں۔
ایشیائی تیرکمان فیڈریشن کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کے فیصلے کے مطابق، ایرانی ریفری حسین نصیری نژاد، بینکاک میں ہونے والے پہلے ایشیا کپ دوہزار بائیس کے دوران چیف ریفری کے فرائض  بھی انجام دیں گے۔
ایشیائی تیر کمان فیڈریشن نے حسین نصیری نژاد کو دوہزار بائیس کے دوران ہونے والےتربیتی سیمیناروں کا انسٹرکٹر بھی مقرر کیا ہے۔
ایران کے حسین نصیر نژاد سن دوہزار سات  سےعالمی مقابلوں میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ اٹلی، ڈینمارک، امریکہ، لاس ویگاس، فرانس اور کرویشیا سیمت مختلف ملکوں میں ہونے والے برا‏عظمی اور بین الاقوامی مقابلوں ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ٹیگس