کشتی میں ایران کو سونے کا ایک اور تمغہ
Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
منگولیا کے شہر اولان باتور میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے ایشیائی مقابلوں کے بہتر کلو گرام وزن کے فائنل میں ایران کے محمد رضا مختاری نے قزاقستان کے پہلوان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
کشتی کے دوسرے دور کے مقابلوں میں بدھ کو پانچ مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوئے جس میں بہتر کلو گرام وزن میں ایران کے پہلوان محمد رضا مختاری کا فائنل میں قزاقستان کے آبیل خان آمزی اف سے مقابلہ ہوا جسے انھوں نے چار ایک سے شکست دی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
جبکہ ستانوے کلوگرام میں مہدی بالی کا مقابلہ ازبک حریف پہلوان سے ہو گا۔ ساٹھ کلو گرام وزن کے مقابلے میں بھی ایران کے پہلوان مہدی محسن نژاد نے دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔