Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران ، مغربی ایشیا اسکواش ٹورنامنٹ کا چیمپئن

ایران کی اسکواش ٹیم نے مغربی ایشیا ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں کویت کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

ایران کی اسکواش ٹیم نے کویت کو ایک دو سے شکست دے کر مغربی ایشیاکے چوتھے ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ جیت لیا۔

اس ٹورنامنٹ کے انفرادی مقابلوں میں  قطر کے عبداللہ التمیمی نے چیمپئن شپ اور ایران کے علیرضا شاملی نے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا ۔ مغربی ایشیا ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ اٹھائیس جون کو تہران میں شروع ہوا اور ہفتے کی شام ختم ہوگیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں ایران، عراق، کویت اور قطر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

دوہزارتیئس مغربی ایشیا اسکواش ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کی میزبانی عراق کرے گا۔

 

ٹیگس