Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • تین ایرانی ریسلر، ورلڈ ریسلنگ چیمپن شپ کے سیمی فائنل میں

ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ میں شریک ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بلغراد میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ میں شریک تین ایرانی ریسلر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔

ایران کے محمد نخودی ، رومانیہ اور منگولیا کے ریلسروں کو شسکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے اور پھر ازبک ریسلر کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وہ سیمی فائنل میں یوکرینی ریسلر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اس سے پہلے ایران کے ریسلر حسن یزدانی ، مولداویہ اور پولینڈ کے ریسلروں کو شکست دے کہ سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور اب ان کا مقابلہ سلوواکیا کے ریسلر سے ہوگا۔

ایران کے امیر حسین زارع بھی چین اور یوکرین کے ریسلروں کو ہرانے کے بعد ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ، ترکی سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپین سے ہوگا۔

ٹیگس