مارشل آرٹس کے عالمی مقابلے، ایران کی پہلی پوزیشن
Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
طلبا کے عالمی مارشل آرٹس کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے سونے کے چار تمغے حاصل کرکے چیمپین شپ جیت لی ہے
ترکی میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کے طلبا کی ٹیم نے سانڈا فائٹ کے حصے میں مجموعی طور پر چار گولڈ میڈل حاصل کرکے اس شعبے کا عالمی مقابلہ جیت لیا ہے.
لڑکیوں کے مقابلے میں مہنا رحیمی کو گولڈ میڈل ملا، جبکہ انڈونیشیا کی تہانیا کیوسیوم، دوسری پوزیشن اور ترکی کی تورر کبری اور کورت لیک نر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
لڑکوں کے گروپ میں شجاع پناہی، حمیدرضا سہندی اور علی خورشیدی نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس طرح چار گولڈ میڈل کے ساتھ ایران کی پہلی پوزیشن آخر تک برقرار رہی، جبکہ انڈونیشیا کو دو گولڈ میڈل ملے اور ترکی نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔