ایران کی اسٹوڈنٹ ٹیم نے فری اسٹائل کشتی کی چمپین شپ جیت لی
Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
ترکی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی اسٹوڈنٹ کی کشتی ٹیم نے اب تک سات گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں۔
ترکی کے شہر سامسون میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم کے سات کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی اور ساتوں کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ جیت لیا۔
تہران یونیورسٹی کی ٹیم سے رضا مومنی، محمد رضا باقری، عرفان الہی، وحید اسماعیل زادہ، احمد بذری، دانیال شریعتی نیا اور سید مہدی ہاشمی نے فری اسٹائل مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپین شپ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔