Oct ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹبال ٹیم ایشیا کی پہلی اور دنیا کی بیسویں ٹیم بن گئی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا کی تازہ درجہ بندی میں ایشیا کی پہلی اور دنیا کی بیسویں ٹیم بن گئی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم ایک درجہ ترقی کرکے دنیا میں بیسویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ ایشیا میں بدستور پہلے نمبر پر کھڑی ہے۔
درجہ بندی کے مطابق جاپان کی ٹیم ایشیا میں دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔
ایران کی قومی فٹبال ٹیم قطر میں ہونے والی عالمی کپ کے مقابلوں میں شامل ہے۔

قطر عالمی کپ فٹبال کے مقابلے اکیس نومبر سے شروع ہوں گے اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہیں گے۔
ایران کی قومی فٹبال ٹیم گروپ بی میں برطانیہ، امریکہ، ویلز کا مقابلہ کرے گی۔

ٹیگس