Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ویٹ لفٹنگ کے ایشین چمپین شپ میں ایران نے 2 برونز میڈل حاصل کئے

ایرانی ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیائی چمپین شپ کے مقابلوں میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

بحرین میں ہونے والی ویٹ لفٹنگ ایشیئن چمپین شپ میں ایران کے کھلاڑی مسعود چترائی نے نواسی کلوگرام کی کیٹیگیری میں شرکت کی تھی ۔

مسعود چترائی کلین اینڈ جرک مقابلوں میں ایک سو اکیانوے اور ایک سو چھیانوے کلو کا وزن اٹھانے میں کامیاب رہے اور سلور میڈل حاصل کیا جبکہ مجموعی طور پر تین سو ساٹھ کلوگرام کا وزن اٹھا کر برونز میڈل جیتا۔  ایران کے دوسرے کھلاڑی محمد زارعی نے بھی اسنیچ مقابلوں میں ایک سو ساٹھ اور ایک سو پینسٹھ کلوگرام کا وزن اٹھا کر برونز میڈل جیتا۔

ٹیگس