Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  •  بین الاقوامی ٹیکوانڈو مقابلے، ایران نے 4 گولڈ میڈل جیت لئے

ٹیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ میڈل حاصل کئے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والےایشین اوپن انٹرنیشنل ٹیکوانڈو چیمپین شپ میں پانچ سو چھتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس دوران ایران کےقومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی ۔ اٹھاون کلوگرام کی کیٹیگری میں آرمین ہادی پور اور اڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں محمد صادق دہقانی نے اپنے قزاقستانی حریفوں کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیتا۔ مقابلوں کے پہلے اور دوسرے دن بھی چوہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں دانیال بزرگی اور ترسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں فرزان عاشور زادہ نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان کے دارالحکومت میں ہونے والے ٹیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں کے دوران ایران کے ایک اور کھلاڑی حسن بشیری نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

ٹیگس