ایشیائی کک باکسنگ کے مقابلوں میں ایران کے دو طلائی تمغے
Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
بروجرد کے کھیل اور نوجوانوں کے ادارے کے سربراہ سعید رشنو نے کہا ہے کہ 2 ایرانی خواتین حدیث نوذری اور فاطمہ مال اسد نے ایشیائی کک باکسنگ مقابلوں میں طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: شہر بروجرد کے کھیل اور نوجوانوں کے ادارے کے سربراہ سعید رشنو نے بتایا کہ 2022 ایشین کک باکسنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی شہر بروجرد سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین حدیث نوذری اور فاطمہ مال اسد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ان مقابلوں میں فاطمہ مال اسد فائنل کے مرحلے میں 55 کلوگرام کی کیٹیگری میں ویت نام کے حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی اور پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ دوسری ایرانی خاتون حدیث نوذری نے بھی 50 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔