Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • کراٹے کے ایرانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی، 9 میڈل جیتے

کراٹے کے ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میڈل جیتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ ون کراٹے ورلڈ لیگ 2023 کے دوسرے دن ایرانی کراٹے کھلاڑیوں نے ایک گولڈ، ایک سلور اور سات کانسی کے تمغے جیتے۔

فجیرہ 2023 کراٹے ون ورلڈ لیگ کے دوسرے دن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے مابین مقابلے ہوئے۔

ایرانی کھلاڑیوں فاطمہ زہرا سعیدآبادی نے گولڈ میڈل جبکہ پریا علی زادہ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ پوریا یگوبی، زہرہ ابراہیمی ، فاطمہ اصل زرے، زہرہ رحیم پور، محمد جواد سفاری، محمد رضا ترابی اور امیر عباس کاووسی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے فجیرہ کراٹے ورلڈ لیگ 2023 کے مقابلے جو جمعرات سے شروع ہوئے تھے کل اتوار تک جاری رہیں گے، ان مقابلوں میں 66 ممالک کے ایک ہزار 185 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس