Feb ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچ گئی

ایران کی باسکٹ بال کی قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سن دو ہزار تئیس کے باسکٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کے آخری راونڈ میں گذشتہ روز ایران کی ٹیم ملبورن میں قزاقستانی حریف کے مد مقابل آئی جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھانویں اسکور حاصل کئے جبکہ قزاقستان کی ٹیم محض ترپن پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

قزاقستان کی ٹیم کو ہرا کر ایران نے  ورلڈ کپ میں شامل ہونے کا جواز حاصل کرلیا ہے ۔ آج ہونے والے میچ میں ایران کی ٹیم  نے چوہتر پوائنٹس حاصل کئے اور چین کی ٹیم نے چھیاسی پوائنٹس ۔ آخری میچ میں کامیاب نہ ہونے کے باوجود، ایران کی ٹیم بدستور ورلڈ کپ میں شامل رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار تئیس کا باسکٹ بال ورلڈ کپ جاپان، فلپائن اور انڈونیشیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کیا جائے گا ۔ ایران کی قومی ٹیم سن دو ہزار دس سے لگاتار ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر رہی ہے۔ 

ٹیگس