Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • جرمن فٹبال لیگ میں ایرانی کھلاڑی سردار آزمون کی شاندار پرفارمنس

جرمن فٹبال لیگ میں کھیلنے والے ایرانی کھلاڑی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔

سحر نیوز/ ایران: گذشتہ روز جرمنی کی ٹاپ لیگ بونڈس لیگا کے تحت، دو مشہور فٹبال کلب فرینک فرٹ انٹراخٹ اور لیورکوزن آمنے سامنے ہوئے تھے۔ اس دوران لیورکوزن کے ایرانی کھلاڑی سردار آزمون نے جنہیں میچ کے سترویں منٹ میں فیلڈ میں بھیجا گیا تھا، شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار گول مار کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جرمن اور یورپی مقابلوں میں لیورکوزن ٹیم کی جیت میں، سردار آزمون کا اہم کردار رہا ہے۔ 

ٹیگس