Jun ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایشین کبڈی چمپئن شپ میں ہندوستان کی پہلی اور ایران کی دوسری پوزیشن

کبڈی کے ایشین گیمز میں ہندوستان نے پہلی اور ایران نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سحر نیوز/ ایران: ایشین کبڈی چیمپین شپ کا فائنل ایران اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اگرچہ ایران کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم ایران کی ٹیم 32 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی اور ہندوستان کی ٹیم نے 42 پوائنٹ حاصل کر کے چمپئن شپ جیت لی۔

قابل ذکر ہے کہ ایشین کبڈی چمپئن شپ کے ابتدائی میچوں میں ایران نے تائیوان کی ٹیم کو 52- 28 سے شکست دی، ہانگ کانگ کو 60 -31 کے اسکور سے کنارے لگایا، جنوبی کوریا کو 72-17 سے گھر بھیجا اور جاپان کی ٹیم کو 70-13 سے شکست دی۔

مجموعی طور پر ہندوستان کی کبڈی ٹیم نے 10 پوائنٹ کے ساتھ ایشیا میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔ ایران کی ٹیم 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ تائیوان کی ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی میزبانی میں ہونے والے کبڈی کے ایشین چمپئن شپ مقابلوں میں دنیا کے 6 ملکوں نے حصہ لیا۔

ٹیگس