ایران کی انڈر ٹوئنٹی ون والیبال ٹیم عالمی چمپیئن
Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
ایران کی ٹیم نے والیبال کے عالمی مقابلوں میں اپنے تمام حریفوں کو شکست دیتے ہوئے چمپیئن شپ جیت لی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: بحرین کے دارالحکومت منامہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی انڈر ٹوئنٹی ون والیبال ورلڈ چمپیئن شپ کے مقابلوں میں ایران نے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے فائنل راونڈ میں اپنے سخت ترین حریف اٹلی کو شکست دے کر چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔
فائنل میچ میں ایران کی ٹیم نے اٹلی کو تین دو سے ہرا کر اپنی لگاتار آٹھویں کامیابی درج کی اور ورلڈ چمپیئن قرار پائی۔ ایران نے میچ کے پہلے، چوتھے اور پانچویں سیٹس میں پچیس بیس ، پچیس سولہ اور پندرہ نو سے کامیابی حاصل کی۔
ان عالمی مقابلوں میں ایران دوسری بارچمپیئن بنا ہے۔ اس سے قبل ایران نے 2019 میں اس چمپیئن شپ کو اپنے نام کیا تھا جبکہ اٹلی دو سال قبل 2021 کے مقابلوں کا چمپیئن قرار پایا تھا۔