فری اسٹائل کشتی کےایشین مقابلوں میں ایران کو ملے 4 میڈل
ایران کی فری اسٹائل کشتی کے پہلوانوں نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں ایک گولڈ مکڈل اور تین سلور میڈل حاصل کئے۔
سحر نیوز/ ایران: اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے ایشین انڈر ٹوئنٹی ون مقابلوں میں ایران کے پہلوان ابراہیم خواری، 57 کلو گرام کے وزن کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی کھلاڑی یودت کے مد مقابل آئے ۔ اس مقابلے میں ہندوستانی حریف جیت گیا اور ابراہیم خواری نے سلور میڈل حاصل کیا۔
65 کلو گرام کے وزن کے فائنل مقابلے میں ابراہیم الہی اورہندوستان کے جسکرن سنگھ کے مابین مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں بھی ایرانی پہلوان کو سلور میڈل ملا۔
70 کلو گرام کے وزن کے فائنل مقابلے میں ایران کے علی رضا رضائی نے آٹھ صفر سے جاپان کے پہلوان تائیشین یاماجی کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ 79 کلو گرام کے وزن میں فرزاد صفی، ہندوستانی کھلاڑی کو ہرا نہ سکے اور سلور میڈل حاصل کیا۔