گزشتہ روز ۲۵ اپریل کو نائیجیریا کی تحریک اسلامی (IMN) نے ابوجا شہر میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے صدر محمد بوہاری پر دباؤ بنا کر انہیں شیخ زکزکی کی آزادی پر مجبور کرے۔
نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرے کئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
نائیجیریا کی عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے ملک کے سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی رہائی کی اپیل مسترد کر دی۔
مظاہرین نے برطانیہ میں نائیجیریا کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا انہوں نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زکزاکی کو فوری رہا کرو" ، فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں ہے جیسے نعرے درج تھے۔
سحر نیوز رپورٹ
آخرکار تقریبا دوسال کے بعد نائیجیریا کے صوبے کادونا کی عدالت عالیہ نے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے اسّی اراکین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے-
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کےبانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت نہایت تشویشناک ہو گئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی جلد از جلد رہائی اور نائیجریا میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیاہے۔