آل خلیفہ حکومت نے سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں اجتماعات تشکیل دیکر اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کی ہے۔
سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس درمیان بحرین کے بزرگ دینی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ قرآن کریم کو جلا کر عالمی امن و امان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت نے دہشتگرد گروہوں میں شمولیت کے الزام میں تین بچوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
بحرینی عوام نےسڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر بحرینی سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور دوسرے سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
بحرین کے عوام نے اس ملک کے دارالحکومت منامہ میں مظاہرہ کر کے صیہونی حکومت اور بحرین کے تعلقات کی مذمت کی۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی آٹھویں برسی پر بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
بحرین کے عوام نے قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
بحرینی شہریوں نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔