Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  •  آل خلیفہ نے قرآن کریم کی توہین کے خلاف احتجاجی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

آل خلیفہ حکومت نے سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں اجتماعات تشکیل دیکر اس گھناؤنی حرکت کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سوئیڈن کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج اور مظاہرہ کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بحرینی عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی اجتماعات تشکیل دیئے۔ ایک بڑا اجتماع راس رمان مسجد کے سامنے دیکھا گیا جہاں بحرینی عوام نے سوئیڈن کے انتہاپسند شخص کی گھناؤنی حرکت اور یورپی ممالک اور اداروں کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف نعرے لگائے۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحرینی عوام کی جانب سے منامہ کے دارالقرآن میں احتجاجی اجتماع کی درخواستوں کو بھی نہ صرف آل خلیفہ کے کارندوں نے مسترد کردیا تھا بلکہ بحرین کی آمر حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے دارالقرآن جانے والے تمام راستوں کو بند اور علاقے کو محاصرے میں لیکر ہر طرح کے اجتماع پر سخت پابندی بھی عائد کردی۔ اس کے باوجود بحرین کے جزیرہ سترہ کے عوام نے آزادی اظہار کی آڑ میں اسلامی مقدسات کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ 

ٹیگس