مادورو نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور عوام کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی اور ایران کی برادر قوم اور عہدے داروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج پیر کو ایک بیان جاری کرکے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی صدر کی المناک موت سے غمزدہ اور متاثر ہیں۔ ہندوستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر جمہوریہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد سیاسی اور فوجی حکام کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد حرم فرزند رسول، امام رضا (ع) کے گنبد پر پرچم عزا نصب کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر رئیسی نے اسماعیل ھنیہ کے نام ایک پیغام ارسال کرکے غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک گاڑی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران ان کے تین بیٹوں سمیت خاندان کے متعدد افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے ۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں پاکستان کی ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیات اور سینیئر غیر ملکی سفارتکاروں نے سانحہ کرمان کے شہدا کے لواحقین، ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
سانحہ کرمان کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور عراق، قطر، سعودی عرب، عمان، کیوبا اور وینزوئلا سمیت بہت سے ملکوں نے ایران کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔