May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اٹلی کا ردعمل

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں دیکھا کہ کس طرح ایران کے اعلی حکام صدر جمہوریہ اور ان کے ہمراہ وفد کے معاملے پر سنجیدگی اور احترام سے سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ میں نے اس دوران ایران کے اندرونی استحکام اور انتظام میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جی 7 اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں کیونکہ یہ حادثہ علاقے کا ایک پیچیدہ موضوع ہے۔

 

ٹیگس