-
فوجی نظم و ضبط اور آپسی تال میل کی ایک انوکھی مثال۔ ویڈیو
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۳آرمینیا کے فوجیوں کی شاندار ہنرنمائی اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے!
-
ایران، ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ۔ تصاویر+ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۱۶ فروری کو ایران کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا نے تہران میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے اکٹھا ہو کر شہریت ترمیمی بل اور ان آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طلبا نے ملکی آئین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ہندوستان میں سبھی اقوام کا برابر سے احترام کئے جانے اور ملک کی قدیمی اور خاص کنگا جمنی تہذیت کو باقی رکھنے کا مطالبہ کیا۔
-
ترکی، برفانی تودہ گرنے سے دسیوں کی موت ۔ ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۳ترکی میں دو برفانی تودوں نے دسیوں کی جان لی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی شام وان صوبے میں ایک تودہ گرنے کے سبب ایک مینی بس کھائی میں جا گری جس کے سبب قریب ۳۳ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسرا برفانی تودہ اُس وقت گرا جب ایک امدادی ٹیم برف میں دب جانے والے دو لوگوں کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر دونوں واقعات میں ۳۵ سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ۵۳ زخمی ہوئے ہیں۔
-
امریکی پارلیمنٹ اور صدر کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر!۔ ویڈیو
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی سالانہ تقریر کی۔ اس موقع پر امریکی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان موجود شدید اختلافات پوری طرح عیاں ہو گئے۔ ایک طرف جہاں امریکی صدر نے پارلیمنٹ اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا، وہیں نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر کی تقریر کے متن پر مشتمل کاغذات کو پھاڑ کے کنارے ڈال دیا۔
-
شام کے ادلب علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کا شکار ۔ ویڈیو
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴شامی فوج نے ادلب علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کا فضائی شکار کیا ہے۔ ادلب شام میں دہشتگردوں کا اصلی اور اہم مرکز سمجھا جاتا ہے جسے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
-
فرانس، یلو ویسٹ مظاہرین پر پولیس کا حملہ
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۲:۵۹پیرس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔
-
ایران کے العالم ٹی وی چینل کے نامہ نگار پر حملہ - ویڈیو
Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۲:۳۷شام میں دہشت گردوں نے ایران کے ٹی وی چینل العالم کے خبر نگار اور ان کی اہلیہ پر حملہ کیا۔
-
صحافیوں کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ ۔ ویڈیو
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱شام: مغربی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام کے صوبۂ حلب میں سرگرم عمل نامہ نگاروں کی ایک گاڑی کو ’بظاہر امریکہ کے دئے ہوئے ٹاو میزائل‘ سے نشنہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں ایران کے چینل العالم اور الکوثر کے نامہ نگاروں کے علاوہ شام کے الاتجاہ اور سما چینلز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دہشتگردوں کے اس حملے میں نامہ نگار زخمی ہوئے ہیں۔
-
حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے تجدید عہد
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷صدرمملکت اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔
-
ظلم کے قلعوں پر لرزہ طاری | فارسی ترانہ
Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۱عصرِحاضر کی فرعونی و نمرودی طاقتیں طاقت کے نشے میں مست ہوکر اپنے انجام سے بے خبر ہیں۔