کربلا کی شیر دل خاتون ثانی زہرا جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر طرف جشن منایا جا رہا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ملک کے شمالی شہر عفرین پر ترک فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی میستورا اور فرانسیسی حکومت کے ان دعوؤں کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ حالیہ جنیوا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی ذمہ دار دمشق حکومت ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے دمشق میں شام کے وزیرخارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے الگ الگ ملاقات کی۔
شامی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر امریکہ کی سرکردگی میں غیرقانونی اتحادی افواج کے حملے اور جرائم بند کرائیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کے میزائل حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
شامی فوج نے مشرقی دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع علاقے برزہ سے دہشت گردوں کے انخلا کا عمل انجام پایا ہے۔