اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشورائے حسینی مذہبی اور حسینی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سال عاشورائے حسینی ایسی حالت میں منایا گیا کہ پوری دنیا کورونا کی موذی وبا میں گرفتار ہے۔
سعودی عرب میں عزاداران سید الشہداء نے عاشورا کے دن امام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب کا سوگ منایا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشیں، عزاداروں کے حوصلے پست نہ کر سکی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ محرم کے دوران ملک کے تمام شہروں اور قریوں میں وزارت صحت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مجالس عزا برپا ہوئیں اور جلوس ہائے عزا برآمد کیے گیے ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکاروں نے عزاداروں پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم 40 عزاداران سید الشہداء زخمی ہوگئے۔
سحر نیوزرپورٹ
پاکستان میں عاشورائے حسینی کے ماتمی جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا بھی حسینیوں کے راستے میں رکاوٹ نہ بن سکی۔
ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عزاداری سید الشہداء کا انداز ہی الگ ہے۔