یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونی دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنانے پر زور دیا۔
ہزاروں مظاہرین نے ہفتہ کی رات ایک بار پھر تل ابیب میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
غزہ پٹی میں سرکاری اطلاعات و نشریات کے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہيں۔
شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان نے حجاج کے نام ایک پیغام جاری کر کے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ اور فلسطین کی مظلوم عوام کے لئے دعا کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بار پھر غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد واجب العمل ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا سیل نے جنگ کے 252ویں دن فلسطینی بچوں کی شہادتوں کے بارے میں المناک اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک نے جمعے کے روز اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن مثبت انداز میں کام کرے اور قابض حکومت کا ساتھ نہ لے تو ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ پر اسرائیل اور حماس کا رویہ جنگ بندی کی امید دلاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔