صدر بائيڈن کا کاررواں مظاہرین کے حصار میں، امریکی صدر جنگی مجرم کے فلک شگاف نعرے لگ گئے
فلسطین کے حامیوں نے امریکی وزارت خارجہ کے سامنے اکٹھا ہو کر غزہ کے سلسلے میں بائيڈن کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائيڈن اور امریکی وزیرخارجہ انٹونیو بلینکن پیر کو وزارت خارجہ میں حاضر ہوئے تھے اس موقع پر فلسطین کے حامیوں نے وزارت خارجہ کے سامنے اکٹھا ہو کرغزہ کے سلسلے میں بائيڈن کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔
فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکی وزارت خارجہ کے باہر صدر بائيڈن کے کاررواں کو روک کر امریکی صدر جنگی مجرم ہے اور شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگائے ۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا، بائيڈن کی پالیسی نسل کشی ہے ۔امریکی صدر جو بائيڈن نے اپنی حالیہ تقریر میں دعوی کیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ جنگ اس علاقے میں بحران پیدا ہونے کا باعث بنی ہے اور اقوام متحدہ کے ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں، اسرائیلی فوج کو نسل کشی سمیت جنگی جرائم کا ذمہ دار سمجھتی ہیں ۔
واضح رہے کہ بائيڈن حکومت، اسرائیل کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے اس اہم اتحادی کو ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواستوں کی مخالفت کر رہا ہے ۔