-
نئے وزیر صحت کا مسیح دانشوری اسپتال کا دورہ
Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۶ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر بهرام عیناللهی نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد تہران کے مسیح دانشوری اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں منجملہ کرونا مریضوں کے لئے مختص وارڈ کا قریب سے معاینہ کیا اور ضروری احکامات جاری کیئے۔
-
تہران میں ایران اورپاکستان کے وزراء خآرجہ کی ملاقات
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۵پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات 26 اگست 2021 کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سکون کی تلاش میں سرگرداں افغان مہاجرین۔ تصاویر
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۴افغانستان کے طالبان کنٹرول میں چلے جانے کے بعد افغان عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے باعث جہاں لاکھوں افغان شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں وہیں دسیوں ہزار افغان شہریوں نے اپنے ملک کو خیرباد کہہ کر کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے میں ہی عافیت محسوس کی ہے، مگر یہ وہ راستہ ہے جہاں نامعلوم منزل تک پہنچنے کے لئے انہیں سخت اور دشوار چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان معصوم اور کمسن بچوں، سن رسیدہ لوگوں اور خواتین کی کسمہ پرسی واقعاً تکلیف دہ ہے۔
-
اصفہان میں چھٹےانٹرنیشنل ملٹری گیم- 2
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۷ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں چھٹے انٹرنیشنل ملٹری گیمز کا آغاز 22 اگست 2021 کو ہوا ، ان مقابلوں میں ایران سمیت روس ازبکستان، ویتنام کی ملٹری ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، یہ مقابلے بارہ دنوں تک جاری رہیں گے۔
-
اصفہان میں چھٹے انٹرنیشنل ملٹری گیمز-1
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں چھٹے انٹرنیشنل ملٹری گیمز کا آغاز 22 اگست 2021 کو ہوا ، ان مقابلوں میں ایران سمیت روس ازبکستان، ویتنام کی ملٹری ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، یہ مقابلے بارہ دنوں تک جاری رہیں گے۔
-
ہمدان- حکیم بوعلی سینا کی یاد میں تقریب
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲یکم شہریور مطابق 23 اگست حکیم بوعلی سینا کا روز ولادت ہے اس حوالے سے ہمدان میں حکیم بوعلی سینا کی مقبرہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کی اس عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا گيا۔
-
جواد ظریف کے ساتھ جاپان کے وزیرخارجہ کی ملاقات
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۳جاپان کے وزیر خارجہ موتگی توشی متسو نےاپنے دورۂ تہران میں اتوار کی صبح اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سےملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ایران اور جاپان کے تعلقات کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
پارلیمنٹ؛ مجوزہ کابنیہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۹سید ابراہیم رئیسی نے مجوزہ اراکین کابنیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کے مختلف کمیشنوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے ہفتے سے صدر ابراہیم رئيسی کی کابینہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ آئين کے مطابق ایرانی صدر کو اپنی کابینہ کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرنا ہوتی ہے۔
-
شہر قزوین میں عزاداری شام غریباں کے مراسم
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ایران کے شہر قزوین میں امام زادے اسماعیل کے روضۂ اقدس میں مجلس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی گئی ، مجلس سے حجت الاسلام شیخ رضا سبحانی نیا نے خطاب کیا جبکہ مرثیہ خوانی ذاکر اہل بیت ع نے کی۔
-
کربلائے معلی میں مراسم ظہرعاشورا
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۷عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں بین الحرمین یعنی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم کے درمیان ظہر عاشورا کے مخصوص مراسم انجام پائے ، جس میں دسیوں لاکھ زائرین نے غم و اندوہ کے عالم میں شرکت کی۔ جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ غیر ملکی عزادار بھی ماہ محرم کے پہلے عشرے میں کربلائے معلی میں موجود تھے۔