-
امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کو شکست دیں گے: ایران و زیمبابوے
Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۶زیمبابوے میں تعینات ایران کے سفیر نےاس ملک کے اسپیکر سے ملاقات میں امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کی مذمت کی۔
-
ایران میں مغربی ایشیا کی بلند ترین سرنگ کا افتتاح
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳جشن عید غدیر کے موقع پر ایران میں مغربی ایشیا کی سب سے بلند ترین سرنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تہران سے ملک کے شمالی علاقوں کو ملانے والی ساڑھے چھے کلومیٹر طویل اس سرنگ کا افتتاح صدر حسن روحانی نے عیدغدیر کے موقع پر ایک آئن لائن تقریب کے دوران کیا۔
-
ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کا آغاز
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷دارالحکومت تہران کے بیس ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز ولایت پارک میں پیر 26 جولائی 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔ تہران کی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ڈاریکٹر جنرل محمد روشنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کی جائے گی اور اس کے بعد بقیہ ڈرائیوروں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا کہا کہ ویکسینیشن کا شیڈول ڈرائیوروں کی عمر کے تناسب سے ترتیب دیا گیا ہے۔
-
تہران کی شاہراہوں پر جشن عید غدیرخم
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴دارالحکومت تہران میں عید غدیر خم کے موقع پر مختلف شاہراہوں میں جشن غدیری منایا گیا۔ تہران کے طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید غدیر خم کی مناسبت سے جشن منایا گیا۔
-
یزد میں عید غیدیرخم کا جشن، کار ریلی کا انعقاد
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ایران کے شہر یزد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کا انعقاد موٹرسائیکل اور کار ریلی کی صورت میں کیا گیا۔ اس جشن کا انعقاد یزد شہر کی ثقافتی ،سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ جشن کے اس قافلے میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کاروان جشن میں شرکت کی۔
-
جا بجا نظر آتی ہے علی (ع) کی جھلک- تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۵ایران ایک مسلمان ملک ہے جہاں روزمرہ کی زندگی میں جا بجا محمد و آل محمد بالخصوص باب مدینة العلم علی مرتضی (ع) کے نام اور انکے ذکر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے!
-
صدرروحانی اور کابینہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے الوداعی ملاقات(تصاویر)
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴رخصت پذیر صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو اپنی سبکدوش ہونے والی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے الوداعی ملاقات کی۔
-
مشہد مقدس میں عید غدیر خم کے جشن کا آغاز
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۲ایران کے مقدس شہر مشہد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کی محفلوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ شہر مشہد کی شاہراہوں اور گلی محلوں میں جشن کی محفلیں شروع ہوگئی ہیں جس میں شعراء کرام، منقبت خواں حضرات عید غدیر خم کی مناسبت سے اپنے کلام اور آواز سے حاضرین محفل کی داد وصول کررہے ہیں۔ مشہد میں کرونا ایس او پیسز کی پابندی کے ساتھ ان محفلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
-
جشنِ غدیر کے لئے تیار ہوتی بارگاہ علی (ع)
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۹اٹھارہ ذی الحجہ کو عالم اسلام کی عظیم عید یعنی عید اتحاد امت، عید غدیر ہے جس کو دینی متون میں عید اکبر کے طور پر پہچنوایا گیا ہے۔ روایات کی بنیاد پر عید غدیر کے روز خدائے عز و جل کے آخری نبی حضرت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حج سے واپسی کے موقع پر اپنے بعد امت کی ہدایت و رہنمائی کا پختہ بندوبست فرماتے ہوئے اپنے چچا زاد بھائی علی بن ابی طالب کو امت کا سرپرست اور مولیٰ قرار دیا۔ آپ نے علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا: من کنت مولا وفھٰذا علی مولاہ۔ اس موقع پر نجف، جشن و سرور میں غرق ہوتا ہے۔
-
مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۱اس بار آل سعود نے حج کے موقع پر خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو بھی مسجد الحرام کے حدود میں تعینات کیا جو عالمی ذرائع ابلاغ میں خاصی توجہ کا مرکز بنا۔ آل سعودی کے اس اقدام پر عالم اسلام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اسکو غیر مناسب اور غیر ضروری اقدام جبکہ بعض نے اسے خواتین کی سکیورٹی اور رہنمائی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے صحیح اور بجا اقدام قرار دیا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام سعودی ولیعہد بن سلمان کے ۲۰۳۰ ترقیاتی وژن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے کو مغربی طرز پر ڈھالنا ہے۔