Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کو شکست دیں گے: ایران و زیمبابوے

زیمبابوے میں تعینات ایران کے سفیر نےاس ملک کے اسپیکر سے ملاقات میں امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زیمبابوے میں تعینات ایران کے سفیر عباس نوازانی نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جیکب فرانسس مودندا سے  ملاقات میں عالمی اور علاقائی مسائل نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین سیاسی، اقتصادی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ  سمیت پارلیمانی سفارتکاری پر تاکید کی گئی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے ایران و زیمبابوے کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئےعالمی سطح  تعاون کے فروغ اور امریکہ کی یکطرفہ نیز امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات میں زیمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے امریکہ کو سب سے زیادہ انسانی حقوق کو پامال کرنے والا ملک قرار دیا۔

ٹیگس