اقوام متحدہ ایران پر جارحیت کرنے والے امریکہ اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط کے ذریعے، امریکہ ا ور صیہونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: امریکی صدر کے اس اعتراف کے بعد کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے امریکہ کی سرکردگی میں کیے گئے تھے، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں دونوں بین الاقوامی اداروں سے عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف لازمی اقدامات کو یقینی بنائے اور ایسے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر مائیکل اومران کینو کے نام ایک خط میں صدر دونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی قیادت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔