مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
اس بار آل سعود نے حج کے موقع پر خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو بھی مسجد الحرام کے حدود میں تعینات کیا جو عالمی ذرائع ابلاغ میں خاصی توجہ کا مرکز بنا۔ آل سعودی کے اس اقدام پر عالم اسلام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے، کچھ نے اسکو غیر مناسب اور غیر ضروری اقدام جبکہ بعض نے اسے خواتین کی سکیورٹی اور رہنمائی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے صحیح اور بجا اقدام قرار دیا ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام سعودی ولیعہد بن سلمان کے ۲۰۳۰ ترقیاتی وژن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے کو مغربی طرز پر ڈھالنا ہے۔