Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • جشنِ غدیر کے لئے تیار ہوتی بارگاہ علی (ع)

اٹھارہ ذی الحجہ کو عالم اسلام کی عظیم عید یعنی عید اتحاد امت، عید غدیر ہے جس کو دینی متون میں عید اکبر کے طور پر پہچنوایا گیا ہے۔ روایات کی بنیاد پر عید غدیر کے روز خدائے عز و جل کے آخری نبی حضرت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حج سے واپسی کے موقع پر اپنے بعد امت کی ہدایت و رہنمائی کا پختہ بندوبست فرماتے ہوئے اپنے چچا زاد بھائی علی بن ابی طالب کو امت کا سرپرست اور مولیٰ قرار دیا۔ آپ نے علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا: من کنت مولا وفھٰذا علی مولاہ۔ اس موقع پر نجف، جشن و سرور میں غرق ہوتا ہے۔

ٹیگس