May ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۲:۰۰
اگرچہ ہر دن روز معلم ہے، لیکن ایک خاص دن کو ان سے منسوب کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان کے مقام اور رتبے کو قومی سطح پر بلند کیا جائے، یعنی استاد کے احترام کا دن، استاد کی خدمات کی قدردانی کا دن، استاد کی حوصلہ افزائی کا دن، استاد سے ایک نئے جذبے کے ساتھ تجدید عہد کا دن، معاشرے میں استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن، آج ہم اپنے اساتذہ کرام سے بھی تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم کبھی ان کی زحمتوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔